پشاور پولیس نے5 منشیات فروش سمیت متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا
پشاور(بیورو رپورٹ)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کی خاطر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کارروائیوں کے دوران5 منشیات فروشوں اور متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ مجموعی طور 19کلو گرام چرس ، 16 کلو گرام ہیروئن ،1عدد کلاشنکوف ، 5بوتل شراب اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کر لی، گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پرایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں چاروں ڈویژنز میں ڈیژنل ایس پیز کی نگرانی میں ضلع پشاور میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارراوئیاں کی ہیں، جن میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر ابراہیم خان نے کامیاب کاروائی کے دوران 12 کلو گرام چرس اور 16کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی، اسی طرح ایس ایچ اوتھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے ملزم غلام رسول ولدرسول خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4کلو گرام چرس ، ایس ایچ او تھانہ ریگی اعزاز عالم خان نے ملزم باچا گل ولد سبز علی سکنہ سفید سنگ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس اور 10گرام آئس ،ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد جاوید اختر نے ملزم میاں عبداللہ ولد شہزاد سکنہ بشیرآباد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلو چرس اور 15گرام آئس برآمد کر لی گئی۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید حسن خان نے شراب فروش محمداللہ ولد قطب خان اس کے قبضے سے 5بوتل شراب، ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے ملزم خان علی ولد ملک سردار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ،گرفتار ہونے والے تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔