مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق
کراچی (این این آئی)سپرہائی وے پر مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا بلوچ کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جبکہ کورنگی پولیس نے تین ڈاکووں کو گرفتار کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے کے علاقے میں کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا پولیس نے متوفی مزدور کی لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا۔بلوچ کالونی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے اسلم نامی شخص زخمی ہوگیا زخمی شخص کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر کورنگی پولیس نے عوام سے لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکووں تنویر، راشد،خ اور شہباز کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔