کے ڈی اے کے نادہند کرایہ داروں کے خلاف کارروائی‘ دکانیں سربمہر
کراچی (اے پی پی) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اسٹیٹ کی جانب سے ادارے کے نادہندہ کرایہ داروںکے خلاف کاروائی کی گئی۔ اس سلسلے میں کے ڈی اے کینٹین اور بعض دکانوں کے کرایہ داروں نے تمام بقایاجات ادا کردیئے جنہیں دوبارہ کاروبار کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ بقایاجات ادا نہ کرنے والے کرایہ داروں کی دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے محکمہ اسٹیٹ کو مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ادارے کے دیگر نادہندگان سے فوری طور پر واجبات اور بقایاجات وصول کریں تاکہ کے ڈی اے کی آمدن میں یقینی اضافہ ہو سکے۔