دینہ پولیس نے نوجوان کے اندھے قتل کا مرکزی ملزم کو گرفتارکر لیا
دینہ ( نامہ نگار ) 4روز قبل دینہ کے نواحی علاقہ نکی جگیسی کے رہائشی 22سالہ نوجوان حمزہ زاہد کو ملزم قتل کر کے فرار ہو گیا تھا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید حماد عابد کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل کی جس کی سربراہی ایس ڈی پی او اور ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک آصف نواز نے کی ،جنہوں نے ملزم کو زبیر ولد اکبر ساکن نکی کو گرفتار کر لیا ،ملزم زبیر نے اعتراف کیا کے میں نے حمزہ زاہد سے 18ہزار روپے مالیتی موبائل فون لیا تھا جس کی رقم کا حمزہ زاہد مجھ سے مطالبہ کر رہا تھا جس پر میں نے اسے بلا کر قتل کر دیا ،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مزید تفتیش شروع کردی ۔