اے سی فتح جنگ محسن اقبال کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2کا دورہ
فتح جنگ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ محسن اقبال نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر2کا دورہ کیا اورمختلف کلاسوں میں بچوں کی تعلیمی استعدادچیک کرنے کے علاوہ سکول کی صفائی کے انتظامات سمیت نظم وضبط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینئر ہیڈ ماسٹر ملک محمد مسکین و دیگر اساتذہ کی کارکرد گی کو سراہااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال نے ضلع بھر میںباسکٹ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی سکول کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور ان کو شاباش دی۔