حکمرانوں کو آج ہر محاذ ہر ناکامی کا سامنا ہے، شیخ آفتاب احمد
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے وزیر اعظم اور ان کے وزراء کا مہنگائی میں گزارہ نہیں ہو سکتا تو ایسے حالات میں پندرہ ہزار ماہانہ آمدن والے کو نا گھبرانے کا مشورہ دینا سنگین مذاق ہے۔ آج ہر شخص کی زبان پر یہی سوال ہے کہ وہ کونسا مافیا ہے جو مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے حالانکہ بجلی،سوئی گیس، پیٹرول،ادویات،آٹا،گھی،چینی و دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ تو حکومت نے خود کیا تو پھر اپنے سر سے اتار کر یہ الزام کا کس کے ذمہ لگانا چاہتے ہیں ۔ڈیڑھ سال قبل جب حکومت آپ کو دی گئی تھی اس وقت تو ملک معاشی طور پر بہت اچھے حالات سے گزر رہا تھا پھر اچانک یہ کیا ہوا کہ اربوں ڈالر قرضے بھی لئے گئے اور ٹیکسوں کی بھرمار بھی کر دی گئی اس کے باوجود مہنگائی کنٹرول ہونے کے بجائے ہر دن کے ساتھ عوام کو مزید سے مزید بدتر حالات میں پہنچا رہی ہے۔آج ہزاروں افراد ایسے ہیں جو دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں لاتعداد والدین ایسے ہیں جو کم آمدنی اور زیادہ اخراجات سے تنگ آ کر اپنے بچوں کو سکولوں سے اٹھا چکے ہیں۔ حکمرانوں کو آج ہر محاذ ہر ناکامی کا سامنا ہے ملک بھر میں ہر شخص جھولی اٹھا کر حکومت کو بد دعائیں دے رہا ہے۔آج ہزاروں افراد ایسے ہیں جو دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں لاتعداد والدین ایسے ہیں جو کم آمدنی اور زیادہ اخراجات سے تنگ آ کر اپنے بچوں کو سکولوں سے اٹھا چکے ہیں۔