تحریک انصاف نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا
گوجرخان (نامہ نگار)تحریک انصاف نے غر یب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا مہنگا ئی آسمان کو چھو رہی ہے اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ سے مزدور دیہاڑی دار طبقہ کا جینا دشوار ہو چکا ہے ملک پر مسلط حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کنٹرول کرکے غریب طبقہ کو ریلف دینے کے عملی اقدام کریں ان خیالات کا اظہار مسلم لیک ن کے مقامی رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیک ن کے دورحکومت میں مہنگائی کوکنٹرول کرنے کے لیے میاں برادران نے سخت اقدام کررکھے تھے کسی کو ناجائز منافع خوری ذخیرہ اندوزی کی جرات نہ تھی اب تو جومہنگائی کے طوفان سے ہر شخص سکتے میں ہے کہ وہ کس طرح گھریلو نظام چلائے حکومت عوام کو ریلف دینے کے لے اقدام کرے۔