مسافر ہائی ایس کی خاتون کو ٹکر
فتح جنگ (نامہ نگار) فتح جنگ کوہاٹ روڈ پرمسافر ہائی ایس کی خاتون کو ٹکر کمڑیال گائوں کی رہائشی خاتون جاں بحق فتح جنگ کوہاٹ روڈ پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب (م،ب )زوجہ الطاف سکنہ کمڑیال سڑک عبو ر کر رہی تھی کہ تیز رفتار ہائی ایس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئی خاتون کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر ک مقدمہ درج کر لیا ۔