اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون،49ملزم گرفتار
لا ہو ر (نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویڑن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی قیادت میں اقبال ٹائون ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث49ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے 6ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے12 پسٹلزاورگولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے8 منشیات فروشوں کے قبضہ سے1کلو 495گرام چرس اور59بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران5 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزارروپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔