روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی وزارت خارجہ آمد،شاہ محمود سے ملاقات، خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال
روسی صدر کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے منگل کے روز وزارتِ خارجہ کے دورے کے موقع پر شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
پاکستان کے دورے پر موجود روسی صدر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات کے دوران روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیامِ امن، مجموعی طور پر خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔