لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائی کے لیے دائر درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو رہی ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہو گی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست کی سماعت کریں گا جب کہ عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کو آج طلب کر رکھا ہے۔
شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کے مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بے بیناد الزامات لگا کر گرفتار کیا ہے اور نیب کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز میں بے بیناد اور من گھاٹ الزامات کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جب کہ جو بھی کیا آئین اور قانون کے مطابق کیا ہے۔
شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ضمانت منظور کرکے رہائی کے احکامات جاری کرے۔