مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سر زمین پر ڈرون حملوں کیخلاف اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔امریکہ کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملے کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔پاکستان کا امریکہ کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ وہ ازخود اور یکطرفہ طور پر ہماری سرزمین پر حملہ کر سکے یا کسی شدت پسند تنظیم کے خلاف کاروائی کر سکے۔حالیہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پوری قوم میں تشویش پائی جا رہی ہے۔کسی دوسرے ملک کی جانب سے ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے ملک میں حملہ کرنا ملکی سالمیت اور خود مختاری کو چیلنج کرنے کے برابر ہے۔لہذا یہ ایوان امریکہ کی جانب سے پے در پے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔یہ ایوان افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کو مکمل حمایت کا یقین دلاتا ہے۔اگر امریکہ کی جانب سے آئندہ پاکستان کی سرزمین پر ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو افواج پاکستان اس کو فوری گرادے ۔ امریکہ پاکستان کے ساتھ اچھے اور مضبوط تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تو اس کو پاکستان قوم کے جذبات اور احساسات کو ٹھیس نہیں پہچانی چاہیے ۔امریکہ پاکستان کے ساتھ خفیہ معلومات شیئر کرے پاکستان کی فورسز ان شدت پسندوں کیخلاف خود کاروائی کرے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024