اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان میں عاصمہ قتل ازخود کیس کی سماعت منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا- اس سلسلے میں آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں-چیف جسٹس ثاقب نثار بنچ کی سربراہی کریں گے دیگر ممبران میں جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں-یاد رہے مردان میں معصوم بچی عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی جس کے بعد ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیاتھا-
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024