اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزریراعظم نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی کے معاملے میں منگل کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجزبینچ کیس کی سماعت کرےگا۔ لارجر بینچ آرٹیکل باسٹھ ون ایف کی تشریح کی درخواستوں کاجائزہ لے گا۔سپریم کورٹ نے نوازشریف اورجہانگیرترین کوخودیا وکیل کے زریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دونوں کی طلبی تاحیات نااہل ہونے یانہ ہونے کے معاملے پر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چودہ ارکان اسمبلی نے اپنی تاحیات نااہلی کی مدت کو چیلنج کررکھا ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کو پاناما کیس کے فیصلے میں جبکہ جہانگیرترین کو لیگی رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38