مردان میں ایک اور بچی کیساتھ زیادتی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ملزم گرفتار
مردان( نامہ نگار) مردان میں ایک اور بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ بچی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل جبکہ ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے بتا یا جاتا ہے کہ تھانہ خرکی کی حدود میں آٹھ سالہ بچی روبینہ بی بی دختر محمد اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اس دوران اسکے پڑوسی محمد نواز ولد گل نواز نےقریبی کھیتوں میں لے جاکر اپنی شیطانی ہوس کا نشانہ بنایا جس پر بچی نے شور مچایا اور قریب لوگوں نے ملزم 45 سالہ محمد نواز ولد گل نواز کو د یکھا جہاں سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا مگر اہل محلہ اور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے دھر لیا ۔ پولیس کے مطابق بچی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے طبی معائنے کیلئے ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔پولیس نے ملزم محمد نواز کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور اسے حوالات منتقل کیا گیا ہے ۔ ایک اور معصوم بچی سے زیادتی کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور والدین نے پولیس سے عاصمہ اور آٹھ سالہ روبینہ کے گرفتار ملزم کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔