چھوٹے میاں بھی عدلیہ کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے: قمر الزمان کائرہ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بڑے میاں کے بعد اب چھوٹے میاں بھی عدلیہ اور نیب کو گالیاں نکالنے اور دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں، ابھی تو انہیں نیب نے صرف آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہونے پر طلب کیا۔ میاں شہباز شریف نے تو سستی روٹی سکیم ، دانش سکول، فوڈ سٹیمپ پروگرام میں ہونیوالی کھربوں روپے کی کرپشن کا بھی حساب دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر دیوان شمیم اختر کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے کیا۔ کائرہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پانچ فروری کو لاہور موچی دروازہ میں کشمیر ڈے پر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک بڑا جلسہ کر رہی ہے جس سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری خطاب کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے کارکن بڑی تعداد میں جلسہ میں شامل ہوکر ثابت کریں کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔