گوادر، فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ،2اہلکار شہید،4زخمی
کوئٹہ (این این آئی )گوادرمیں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ دو اہلکار شہید چار زخمی سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق اتوار کو گوادرکے علاقے سائیجی میں قانون نافذکرنے والے ادارے کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دواہلکارشہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے شہید اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقع کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔