بلدیاتی اداروں سمیت سرکاری محکموں کو ترقیاتی بجٹ 31 جنوری تک ریوائز کرنے کی اجازت
ملتان (خبر نگار خصوصی) صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں سمیت مختلف سرکاری محکموں کو رواں مالی سال کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سکیموں کا بجٹ 31 جنوری 2018ء تک ریوائز کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلہ میں جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنیز و دیگر ادارے مالی سال 2017-18 کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کی سکیمیں سپلیمنٹری سکیمیں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام وغیرہ کا بجٹ ریوائز کر سکتے ہیں۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بجٹ 31 جنوری تک ریوائز کر کے رپورٹ دی جائے۔ مقررہ تاریخ کے بعد ریوائز کی اجازت نہیں ہو گی۔