وفاق المدارس کو خودمختاری کی بنیاد پر امتحانی بورڈ تسلیم کیا جائے: نیاز حسین نقوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے مدارس دینیہ کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات پر مشروط آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پانچوں وفاق المدارس کو خودمختاری کی بنیاد پر امتحانی بورڈ کی حیثیت سے تسلیم کیا جائے۔ دہشتگردی کا تعلق امن وامان سے ہے،مذہب یا فتویٰ سے نہیں۔ انہوںنے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ کے حالیہ اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ مدارس کی آزادی و خودمختاری برقرار رکھنے کی شرط پر قومی دھارے میں شامل کرنے کے حکومتی اقدامات میں تعاون کریں گے۔