تحریک لبیک کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں حکومت فوری تسلیم کرے: شان علی قادری
لاہور (پ۔ر) انجمن غلامان مصطفیٰؐ و قادری فورم کے کارکنان نے شالیمار روڈ پر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے زیر اہتمام جیل بھر و تحریک کی حمایت اور ختم نبوت حلف نامہ میں ترمیم کے ذمہ داروں کیخلاف ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین مطالبہ کر رہے تھے۔ راجہ ظفرالحق کی رپورٹ شائع کی جائے۔ مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین انجمن غلامان مصطفیٰؐ و قادری فورم محمد شان علی قادری، حافظ عبدالرافع قادری، محمد حارث عطاری المدنی، حافظ وقاص قادری، محمد صدام حسین نصیروی گولڑوی، مولانا پیر عمران بریلوی، محمد ظہیر عباس صدیقی نہروی اور سید غالب علی شاہ مجددی نے کہا کہ حکومت تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے مطالبات جلد از جلد تسلیم کرے۔