فیفا ورلڈ کپ میںپاکستان کے بنے ہوئے فٹ بال کا استعمال کیا جائےگا‘ روسی سفیر
لاہور( این این آئی )فیفا ورلڈ کپ2018 میں پاکستان کے بنے ہوئے فٹ بال کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ بات روسی سفیر ایلیکسی وائے ڈیڈوو نے مقامی ہوٹل میںچیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے سامان کے حوالے سے پوری دنیا میں مقبول ہے، اس سال روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی فٹ بال ہی استعمال کیے جائیں گے۔