8 ہسپتالوں کے 20 تھیٹرز میں آپریشن سہولیات معطل، 18 کو نوٹسز جاری
لاہور (نیوزرپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنی انسیپکشن کی جاری مہم کے دورا ن آٹھ ہسپتالوںکے20آپریشن تھیٹرزمیں جراثیم سے پاک صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات ہونے پرسرجری کی سہولیات معطل کردیں اور18ہسپتالوں کو فراہمی صحت کی سہولیات کے کم سے کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے۔ بند کیے گئے آپریشن تھیٹرز میںفضل الہی چٹھہ ہسپتال فیصل آباد، ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور اورپنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہورکے ایک ایک،گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ کے دو،سید میڈیکل کمپلیکس سیالکوٹ اور ساحل ہسپتال فیصل آبادکے تین تین،حلیمہ ہسپتال ملتان کے چار اور ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے پانچ آپریشن تھیٹرزمیں تمام اقسام کی سر جری روک دی گئی ہے ۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے دو روز میں لا ہور،فیصل آباد،ملتان،وہا ڑی، پاکپتن، راجن پور،سیا لکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،لیہ،راولپنڈی اورڈیرہ غازی خان میں23سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔