شریف برادران عدلیہ، پولیس کو جیب میں رکھنا چاہتے ہیں: چودھری لطیف جٹ
رائے ونڈ (نامہ نگار)تحریک انصاف کے رہنماء چودھری محمد لطیف جٹ نے کہا کہ نوازشریف ملک میں انتشار پھیلاکر مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں،اورصرف ذاتیات کی جنگ لڑرہے ہیں ،جلسوں کا مقصد عدلیہ کو دبائو میں لانا اور سزا سے بچنا ہے،ملک سے فوج اور عدلیہ کو نکال دیا جائے تو باقی کوئی ادارہ نہیں رہتا۔ وہ اس بار کوئی جھرلو انتخابات تسلیم نہیں کرے گا ،حکومت اقرباء پروری کی خاطر قواعدوضوابط روند رہی ہے ،نوازشریف دور میں حکمران ہمیشہ ایک جیب میں عدلیہ اور دوسری میں پولیس رکھنا چاہتے ہیں ،فوج پر یہ حربہ استعمال کرنے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔