بورے والا: گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ خود سوزی کرنیوالا نوجوان نشتر میں دم توڑ گیا
بورے والا(نامہ نگار)نواحی آبادی حبیب کالونی سے ملحقہ سول پارک کے رہائشی فخر علی نامی نوجوان نے بہن بھائیوں سے مبینہ لین دین کی وجہ سے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی جس سے اُسکے جسم کا 80فیصد حصہ جل گیا تھا اور اُسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا تھا جہاں چار روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا معلوم ہوا ہے کہ اُسکی بیوی ان دنوں اپنے میکے حاصلپور گئی ہوئی تھی اور دونوں کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی ذرائع کے مطابق فخر علی کا اپنے بہن بھائیوں سے رقم کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا۔