بنفشہ، برگ تلسی کی چائے، لہسن کی چٹنی نزلہ زکام، کھانسی میں مفید ہے: حکیم احمد سلیمی
لاہور(نیوزرپورٹر) ماہرین صحت کے مطابق بنفشہ ، برگ تلسی کی چائے اور لہسن کی چٹنی شدید دھند میں نزلہ ،زکام اور کھانسی سے بچنے کے لیے مفید غذاہے ۔ ان خیالات کا اظہارپروفیسر حکیم محمداحمد سلیمی ،پروفیسرحکیم محمد افضل میو ، پروفیسرحکیم سید عمران فیاض،حکیم احمد حسن نوری،حکیم عمر فاروق گوندل، حکیم محمد اسماعیل ، حکیم محمد ابوبکر ، حکیم حافظ عبدالرزاق کھوکھر، حکیم محمد احمد، حکیم سید اعجاز الحق گیلانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی اور حکیم حامد محمودنے موسم سرما کی احتیاطی تدابیر کے موضوع پر منعقدہ طبی مذاکرہ میںاظہار خیال کرتے ہوئے کیا - حکیم محمد احمد سلیمی نے اپنی گفتگو میںکہا کہ مو سم سرما کے صحت پر رونما ہونے والے بُرے اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے گرم پانی میں آدھا لیموں نچوڑ کر خالص شہد ملا کر گھونٹ گھونٹ پینا مفید ہے۔ لونگ، دار چینی، سیاہ مرچ اور سونٹھ(زنجبیل) کے سفوف کی ایک چٹکی گرم قہوے میں ملا کر شہد سے میٹھا کر کے پینا مفید ہے۔