عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں: افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے محمد افضل کھوکھر اپنے انتخابی حلقہ میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر حلقہ کی مختلف یوسیز میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو چیک کیا جارہا ہے ،اور اسی دوران کئی جگہوں پر نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ،گزشتہ روز بھی انہوں نے شاداب کالونی اور عدالت شاہ روڈ میں جاری ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور پیر بولا قبرستان والی گلی کا افتتاح کیا،محلہ طوراں والا اور جوگی پیر میں کارنر میٹنگ کی، بلال کالونی،مین بازار چوہنگ اور مدینہ کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔