منصورہ اور ملحقہ علاقوں میں قبرستان کیلئے جگہ مختص کی جائے: چودھری اسلم سلیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدر مجلس احیائے اسلام چوہدری محمد اسلم سلیمی نے حکومت پنجاب اور لاہورکی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ منصورہ اور ارد گرد کی آبادیوں کیلئے قبرستان کیلئے جگہ فراہم کی جائے ۔ اقبال ٹائون کے قبرستان پر چند لوگوں نے ذاتی قبضہ جما رکھا ہے جس سے ارد گرد کی آبادیوں خاص طور پر منصورہ اور وارث کالونی کے رہنے والوں کو اپنے مردے دفنانے کیلئے سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور قابض عناصر زبردستی لوگوں کو قبرستان میں اپنے مردے دفن کرنے سے روکتے ہیں جس سے آئے روز شہر خموشاں میں لڑائی جھگڑے دنگا فساد کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔