زینب کیس: کسی کو شفاف تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا: شہزاد نذیر سندھو
رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہاکہ قصور زینب ٹیسٹ کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے ،کسی کو شفاف تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا ،اس وقت انتشار نہیں، اتحادویکجہتی کی ضرورت ہے۔ عوام الیکشن میں تعمیروترقی کے حامیوں کو ووٹ دیں گے،قیادت نے ترقیاتی وسائل بلا سیاسی تفریق عوام پر نچھاور کئے ،عوام کو غریبوں کی خدمت کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ انتشار اور نفرت کی سیاست نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا ،قائدین مسلم لیگ ن دن رات محنت کرکے ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لائے ہیں۔