یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبہ سے منائیںگے:مولانا محب النبی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ اور شوری کا مشترکہ اجلاس ضلعی امیر مولانا محب النبی کی زیر صدارت دارالعلوم مدنیہ میں ہوا۔ اجلاس میں حافظ اشرف گجر، حافظ ریاض درانی،حافظ اعجاز الحق، جمال عبد الناصر، مفتی عزیز الرحمن، حافظ غضنفر عزیز ودیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعیۃ علماء اسلام کشمیر عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر بھرپور ریلی نکالے گی جس میں جمعیۃ علماء اسلام کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔