’’دل سے جان لگادے‘‘ پی ایس ایل تھری کا آفیشل نغمہ جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آفیشل نغمہ جاری کر دیا گیا۔پی ایس ایل تھری کا آفیشل نغمہ گزشتہ روز پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح اور پاکستان کے دوبارہ نمبر ون بننے کے موقع پر جاری کیا گیا، نغمے کا عنوان ’’دل سے جان لگا دے‘‘ ہے، اس مرتبہ بھی پی ایس ایل کا گانا گلوکار علی ظفر نے لکھا، کمپوز کیا اور گایا ہے، گانے میں رمیز راجہ، فخر زمان، شاہد آفریدی، شعیب ملک، احمد شہزاد، بابر اعظم، رومان رئیس، عمر گل، جنید خان، مصباح الحق، فہیم اشرف، عثمان شنواری، عمر امین اور دیگر کو دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں کپتان سرفرازاحمد کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔پہلے ایڈیشن میں ’’اب کھیل کے دکھا‘‘ جبکہ دوسرے ایڈیشن میں ’’اب کھیل جمے گا‘‘ کے عنوانات سے نغمے بنائے گئے تھے ۔