ٹیسٹ رینکنگ ‘پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار
لاہور (سپورٹس رپورٹر )بھارت ٹیسٹ رینکنگ کو بچانے میں کامیاب ہوگیا ۔ بھارت 3 پوائنٹس کی کمی کے بعد اب 121 پوائنٹس کیساتھ پہلے جبکہ جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس کے اضافے سے 115 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے پاکستان 7ویں نمبر پر 88 پوائنٹس کیساتھ موجود ہے۔بھارت نے ایک جانب آئی سی سی چیئمپین ٹرافی اور ایک کروڑ روپے کا انعام اپنے نام کیا ہے وہیں مقررہ تاریخ 3 اپریل سے قبل ہی نئی رینکنگ میں اپنی جگہ بنا لی۔