دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان بھارت کی بجائے پاکستان سے استفادہ کرے: عبدالغفور راشد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان یونائیٹڈکونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اتحاد و وحدت ہی امت مسلمہ کی طاقت بن سکتی ہے۔ ٹکڑوں میں بکھرے رہیں گے تو کمزور ہوں گے۔ افغانستان مکمل طور پر بھارتی قبضے میں چلا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف بھارتی اور امریکی زبان بولتا رہتا ہے۔ کابل میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افغانستان ، بھارت کی بجائے پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے، اسے فائدہ ہوگا۔