نواز شریف روزانہ سیاسی تھیٹر لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے: پی ٹی آئی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ بدترین کرپشن نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا، سابق نا اہل وزیر اعظم عوام کودھوکا دینے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر غیر سیاسی تھیٹر لگا کر سرکاری ملازموں کے سامنے سیاسی ماضی کا قصیدہ پڑھتے رہتے ہیں۔کرپشن معاشی نا سور ہے، گزشتہ تیس سال میں پنجاب کے جس میگا کرپشن کا فرانزک کروایں تو ڈی این اے شریف فیملی سے میچ کر جاتا ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کر پٹ سیاستدانوں کا پار لیمنٹ میں تاحیات داخلہ بند کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کر پشن اور دہشت گردی میں صرف نام کا فرق ہے دونوں کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ‘عدالت سے نااہل ہونیوالوں کو عوام عام انتخابات میں عوامی عدالت سے فارغ کر دیں گی۔ صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری لاہور میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ قصور میں زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے اب تک جس طرح کی خبریں اور جس طرح کا پنجاب کے حکمرانوں کا رویہ سامنے آرہا ہے وہ انتہائی قابل تشویش ہے ۔ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ زینب کے اہل خانہ کے تحفظ اور ملزم عمران کا فوجی ٹرائل کیا جائے۔ڈاکٹر شاہد صدیق خان نے کہا ہے کہ مریم نواز جوش خطابت میں اپنے والد پر کرپشن نہ ثابت ہو نے کی بات کرکے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے مریم نواز اب تو پاکستان عدالتوں نے ہی نہیں بیرونی دنیا نے بھی آپ کے باپ کی منی لانڈرنگ کی تصدیق کر دی مریم نواز قوم کو یہ بھی بتائے کہ چند سالوں میں ان کا خاندان اربوں کھربوں روپے کا کیسا مالک بنا۔فرخ جاوید مرون نے کہا کہ نا اہل شریف کی ذہنی حالت قابل رحم ہے وہ نیند میں شاہد خاقان عباسی سے پوچھ رہے ہیں کہ جب میری حکومت تھی تو ڈرون حملے رک گئے تھے اور اب دوبارہ شروع ہوگئے ہیں ۔