ملک میں اسلامی سزاؤں کا نفاذ یقینی بنایا جائے: زبیر احمد ظہیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے ملک میںجر ائم کے خاتمے کیلئے اسلامی سزاؤں کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالوں کو سر عام پھانسی دینا ہوگا‘حکمران اپنے بچائو کیلئے تو فول پر وف سیکورٹی لے لیتے ہیںمگر غر یب عوام کی حفاظت کون کر یگا ؟‘پار لیمنٹ کو اس کیلئے قانون سازی بھی کر نا پڑے تواس میں ایک بھی منٹ کی تاخیرنہیں ہو نی چاہیے ‘جہاں حکمرانوں کے اپنے مفادات ہوتے ہیں وہاں یہ راتوں رات فیصلہ کر لیتے ہیں مگر انکو ملک وقوم کا خیال نہیں ۔