پنجاب :انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن 200 ملین ڈالر فراہم کرے گی
لاہور (این این آئی)پنجاب کے 16 مختلف شہروں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) 200 ملین ڈالر فراہم کریگی جس سے معاشرے کی ترقی اور اقتصادی شرح نمو کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ’’پنجاب سٹیز پروگرام‘‘ صوبے کے سولہ مختلف شہروں میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مذید موثر بنائے گا جس سے شہری آبادیوں میں بنیادی ڈھانچے کے شعبہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق پروگرام کے تحت بہاولنگر، بورے والا، ڈسکہ، گوجرہ، حافظ آباد، جڑانوالہ، جھنگ، جہلم، کمالیہ، کامونکی، خانیوال، کوٹ ادو، مریدکے، اوکاڑہ، وہاڑی اور وزیر آباد میں مختلف منصوبے مکمل کئے جائیں گے جس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی۔