کاشتکار وں کوکہر اور دھند کا اثر ختم ہونے پر 15 فروری تک کھیتوں میں مرچ کی نرسری کی منتقلی کاعمل مکمل کرنے کی ہدایت
لاہور( این این آئی) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار پنجاب کے وسطی علاقوں میںکہر اور دھند کا اثر ختم ہونے پر 15 فروری تک کھیتوں میں مرچ کی نرسری کی منتقلی کاعمل مکمل کریں۔ سرخ مرچ کی کاشت کیلئے بہاولپور، رحیم یار خاں، بہاولنگر، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سبز مرچ کیلئے چنیوٹ، گوجرانوالہ، قصور اور شیخوپورہ کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔ کاشتکار پنیری منتقلی سے ایک ماہ قبل زمینوں میں10 تا 12 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھادمیں 20کلوگرام یوریاملاکر فی ایکڑ استعمال کریں۔ کھیت کی آبپاشی کریںاور وترآنے پر دو تین ہل بمعہ سہاگہ چلاکر زمین کو کھلا چھوڑدیںتاکہ کاشت سے پہلے تمام قسم کی جڑی بوٹیاں اگ آئیں۔