14واں بین الاقوامی آٹو شو 2 تا 5 مارچ لاہور ایکسپو سینٹر میں ہوگا
لاہور (این این آئی)پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز (پاپام) کے زیرانتظام 14 واں بین الاقوامی آٹو شو 2 سے 5 مارچ 2018ء تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ پاپام کے چیئرمین افتخار احمد نے بتایا کہ ملک میں ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے نتیجے میں پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ آٹو شو 2018ء کے آرگنائزر سیّد نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ رواں سال آٹو شو میں مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے جس سے آٹو موٹیو انڈسٹری کی ترقی میں مدد ملے گی۔