پاکستانی کھجور کی مارکیٹنگ کیلئے وفد مارچ اور اپریل میں یورپین ممالک کا دورہ کریگا
لاہور( این این آئی)پاکستانی کھجور اور اسکی مصنوعات کیلئے تجارتی مواقع تلاش کرنے کیلئے وفد مارچ اور اپریل میں یورپین ممالک کا دورہ کرے گا ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے کھجور پیدا کرنے والے والے پانچ بڑے ممالک میں ہوتا ہے ۔اس سلسلہمیں جرمنی، نیدر لینڈ اور ڈنمارک میں کھجور اور اس کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کیلئے وفد مارچ اور اپریل میں ان ممالک کا دورہ کرے گا ۔مذکورہ وفد میں شامل ہونے کیلئے 12فروری تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔