لیسکو کے ایکسین اخلاق قادری نے مڈل مینجمنٹ کورس میں دوسری پوزیشن حاصل کی
لاہور (نیوز رپورٹر) واپڈا ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اسلام آباد میں 106ویں مڈل مینجمنٹ کورس میں لیسکو کے ایکسین اخلاق قادری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجد علی کاظمی 106ویں مڈل مینجمنٹ کورس کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کورس پاس کرنے ولے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء میں سونیئر اور شیلڈ تقسیم کی۔ دریں اثناء اخلاق قادری کو لیسکو میں ایڈیشنل منیجر ایس اینڈ آئی (S&I) تعینات کردیا ہے۔ اخلاق قادری کے احکامات ایس اینڈ آئی کی خالی سیٹ پر کئے گئے ہیں۔