جعلیزرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر نے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے جعلی زرعی ادویات فروخت کرنیوالوں کی خلاف کارروائیاں مزید تیز کر نے کا فیصلہ کیا ہے ا س سلسلے میں کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر افسران کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت میں پیسٹی سائیڈزاور فرٹیلائزرکے مقدمات کی عدالتوں میں پیروی کیلئے محکمہ پراسیکیوشن ومحکمہ زراعت کے افسران میں مسلسل باہمی رابطہ یقینی بنائیں گے اوریہ فیصلہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں مجرموں کو جلد قرار واقعی سزائیں دلوانے کیلئے کیاگیا‘ضلعی سطح پر محکمہ زراعت کے افسران کو کہاگیاہے کہ وہ تیلداراجناس کی فروغ کیلئے جاری مہم کو کامیاب بنائیں اور کاشتکاروں کو سورج مکھی کی کاشت کیلئے راغب کریں اور ان کاشتکاروں کو سورج مکھی پر دی جانیوالی سبسڈی بارے بھی آگاہ کریں۔