عوامی خدمات کا مشن آئندہ بھی جاری رکھیں گے، ابرار خان
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق امیدوار برائے چئیرمین یوسی عثمان کھٹر حاجی ابرار خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ہم نے علاقہ کی بلا تفریق خدمت کی اور مستقبل میں بھی اپنے بزرگوں کی عوامی خدمات کا مشن جاری رکھیں گے،مرید عباس کا ہماری صفوں میں شامل ہونا پارٹی کی مضبوطی میں اضافے کا سبب بنے گا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل عثمان کھٹڑ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے عہدیدارمرید عباس کی(ن)لیگ میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،دیگر شمولیت اختیار کرنے والوں میںسجاد، نئیر عباس، افتخارعادل،شامل ہیں، اس موقع پر چئیرمین یونین کونسل گڑھی سکندر عرفان خان ایڈووکیٹ،حاجی امیر مختیار، ملک خادم حسین ایڈووکیٹ، ارشد گجر، محمد شکیل بھی موجود تھے،حاجی ابرار خان نے کہا کہ ہم مرید عباس اور انکے دوست احباب کو پارٹی میںخوش آمدید کہتے ہیں اور انشااللہ ہم انھیں اعلیٰ مقام دینگے۔