قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکاما ت کو ہوا میں اڑا دیا

Jan 29, 2018

کھوڑ(نامہ نگار)کھوڑ کے قصابوں نے ضلعی انتظامیہ کے احکام کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، گوشت منہ مانگے نرخوں فروخت ہورہا ہے کسی میٹ شاپ پر نرخ آویزاں نہیں ضلعی انتظامیہ نوٹس لے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن صداقت حسین نے ہمارے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صداقت حسین کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ نے کھوڑ کو علاقہ غیر سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے کھوڑ میں لاقانونیت کا دور دورہ ہے، ضلعی انتظامیہ نے چھوٹے گوشت کا نرخ 600روپے فی کلو مقرر کررکھا ہے جبکہ کھوڑ میں 750روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے اور بڑا گوشت 300روپے کے بجائے 350روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح کم وزن روٹیاں اور غیر معیاری دودھ اور دھی فروخت ہورہا ہے کوئی پوچھنے والانہیں صداقت حسین نے ڈی سی او اٹک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے 

مزیدخبریں