نواز شریف اقتدار چھن جانے پر بوکھلا گئے ہیں،غلام سرور خان
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ممبر قومی اسمبلی و تحریک انصاف کے مرکزی سنئیر نائب صدر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے اقتدارکے چھن جانے کے غم میںاس قدربوکھلاہٹ کاشکارہوچکے ہیں کہ انکے لب ولہجہ سے ملکی سالمیت کیلیئے خطرات کی بوآنے لگی ہے،انہوںنے کہاکہ ن لیگ والے بہت جلداپنی سیاسی موت آپ ہی مرجائینگے،کیونکہ پارٹی کے اندراقتدارکی کھینچاتانی اس قدرعروج پرہے،کہ ہرکوئی ایک دوسرے کومشکوک نگاہوںسے دیکھ رہاہے،عوامی جلسوںمیںمیاںنوازشریف کااپنی بیٹی کے ہمراہ رونادھونا،انکے کسی کام نہ آئے گا،عدالتوںاوراداروںکی تضحیک کرنے والے عبرت کانشان بن کررہینگے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل گڑھی افغاناں میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر الیاس خان نے اپنی برادری و دوست احباب سمیت مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،جبکہ تقریب سے تحریک انصاف تحصیل ٹیکسلا کے صدر ملک عظمت محمود، سابق ناظم محمد خان آف سموں، سابق نائب ناظم ملک خالد شہزاد ایڈووکیٹ، الیاس خان نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں ممبر پنجاب اسمبلی ملک تیمور مسعود اکبرنے بھی شرکت کی،غلام سرور خان نے کہا کہ موجودہ حکمران ایک نااہل شخص کو پروٹوکول دیکر پوری قوم کی توہین کر رہے ہیں،اور کرپٹ عناصراپنا غصہ ملکی اداروں پر نکال رہے ہیں ،کرپٹ لوگوں کو انکے منطقی انجام تک پہنچا نا ہماری سیاسی جدوجہدکاحصہ ہے،غلام سرورخان نے اپنی پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدیدکہااورکہاکہ آپ لوگوںکے بھرپورتعاون سے ہم ایک بارپھرسازشی عناصرکاراستہ روکنے میںکامیابی حاصل کرینگے۔