فتح جنگ، دو کاروں میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی
فتح جنگ (نامہ نگار)کوہاٹ فتح جنگ روڈ پر بھال سیداں سٹاپ کے قریب دو کاروں کے درمیان تصادم 1جاں بحق ایک زخمی، فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر بھال سیداں سٹاپ کے سامنے کوہاٹ کی طرف سے آنے والی کار ایکس ایل آئی یو ایف519 تیز رفتاری سے محکمہ ہائی وے کی چشم پوشی سے روڈ پرلگے سپیڈ بریکروں کے ساتھ گڑھے میں لگ کر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی مہران کار سے جاٹکرائی جس کے باعث مہران کار زوردارجھٹکے سے روڈ کنارے قریب ہی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں مہران کار میں سوار جہانزیب خان نامی مسافر جو چھوٹا لاہور کا رہائشی بتایا جاتا ہے شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی امان اللہ ولد اکبر خان زخمی ہو گیا قریب ہی مقامی افراد نے جاں بحق اور زخمی کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا واضح رہے کہ کو ہاٹ فتح جنگ خونی روڈ پر کارپٹڈ ہونے کے باعث گاڑیوں کی رفتار میں اضافہ آئے روز حادثات کا سبب بن رہا ہے جبکہ محکمہ ہائی وے کی چشم پوشی بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے ۔