نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
مندرہ(نامہ نگار)مندرہ جی ٹی روڈ نزد ٹھنڈی سڑک یوٹرن پرنامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اجمل ولد ایاز سکنہ پوٹھی جسکی عمر تقریباً45سال تھی مندرہ جی ٹی روڈ نزد ٹھنڈی سڑک سے یوٹرن لیتے ہوئے تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر لگنے سے موقع پر ہی جابحق ہو گیا جسے فوری رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ لایا گیا جہاں انچارج ڈاکٹر خلیل اللہ نے اسکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔