حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے،شیخ سلمان سر ور
سنجوال کینٹ(نامہ نگار)موجودہ حکومت عوام کو زندگی بنیادی سہولیات فراہم کر رہی ہے عوام کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے عوام سے جو وعدہ کیاتھے وہ پورے کر رہے ہیں شریف برادران کی مثبت پالیسیوں سے پاکستان تر قی کی طرف گامزن ہے حالات کا تقاضا ہے کہ نواز شریف ، شہبا ز شریف کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں نواز شریف ملک اور قوم کے ساتھ مخلص ہیں ان خیالات کا اظہارامید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 15 شیخ سلمان سر ور نے یونین کونسل بولیانوال کو سوئی گیس فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نائب صدر مسلم لیگ ن محمد صفدر اعوان ، محمد شبیر ، جمیل احمد نے بھی خطاب کیا شیخ سلمان سر ور نے کہا کہ محمد نواز شریف پاکستان کو خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں انہوں نے ایسے منصوبے شروع کیے جن کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ملک کو موٹر وے دیا ایٹمی ملک بنایا اب سی پیک جیسا منصوبہ شروع کیا جس کی راہ میں مخالفین نے روڑے اٹکائے لیکن عوام نے اُن کو ہر محاذ ضمنی الیکشن ہو یا دھرنے ہوں مسترد کر دیا آئندہ الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن پورے ملک سے بھر پور کلین سویپ کرائے گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمیں کے لئے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے،سابقہ حکومتوں نے عوام کو صرف سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کئے،عوا م کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن کا ہوگاہم نے سابقہ حکومتوں کی طرح زبانی جمع خرچ نہیں کیا بلکہ عملی کام کیے ہیں ۔