لِلہ آر ،ایچ،سی میں اندھیر نگری، داخل مریضہ کو کہیں اور جانے کا مشورہ
پنڈدادنخان، کھیوڑہ (نمائندگان) آر ،ایچ ،سی لِلہ میں ایل ایچ وی سٹاف نے اندھیری نگری مچائی ہوئی ہے ان کے نزدیک انسانی کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ڈلیوری کے سلسلہ میں دو دن سے داخل مریضہ کو رات شدید سردی اور دھند میں سرگودھا ریفر کر دیا جبکہ دھند کی وجہ سے رات موٹر وے بند تھا۔آر ایچ سی میں ایمبولنیس بھی موجود نہیں ہے اور لیڈی ڈاکٹر کی سہولت صرف صبح آ ٹھ سے لیکر دو بجے تک میسر ہے۔زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریضہ کو اس کے خاندان والے لیکر جوہر آباد چلے گئے جہاں مریضہ نے نارمل کیس میں بچہ جنم دیا ۔ذرائع کے مطابق ایل ایچ وی رقیہ بغیر پیسوں کے کوئی بھی ڈلیوری کیس آئے ہاتھ بھی نہیں لگاتی ہے اور اس کا زیادہ تر شکار غریب خاندان بنتے ہیں جوکہ اس کو بھاری رقم ادا نہیں کرسکتے ہیں۔مریضہ کے خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور سیکر ٹری ہیلتھ سے واقع کی فوری انکوائری اور محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے