راﺅ انوار کی عدم گرفتاری حکومتی دشمنی کا ثبوت ہے، ملزم کی سزا تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: محسود قبائل
ٹانک (نامہ نگار )روپوش ایس ایس پی راﺅانوارکو کسی تیسری قوت نے قتل کیا تو اسکے ذمہ دار محسود قبائل نہیں ہونگے محسود قبائل کا استحصال کسی صورت قبول نہیں زینب قتل کیس کے نامعلوم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ نقیب اللہ محسود ودیگر قبائلیوں کے ماورائے عدالت قتل میں نامزد ملزم ایس ایس پی راﺅانوارکاگرفتار نہ ہوناحکومت کے قبائل دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قبائل راﺅانوار کی گرفتاری اور سزاتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ محسود قبائل کیساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کے خلاف یکم فروری کو اسلام اباد میں تاریخی دھرنا دیا جائےگا۔ کراچی میں جاری دھرنا 30جنوری کو ختم کرکے شرکا اسلام اباد دھرنے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔جنوبی وزیرستان میںبارودی سرنگوں کی زد میں آکر معذور ہونے والے75بچوںکا حساب حکومت کو دینا پڑے گاجیلوں میں بند ہزاروں قبائلی اور جنوبی وزیرستان کے لاپتہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے اپریشن راہ نجات کے دوران جاں بحق افراد کو بیس لاکھ اور زخمی افراد کو دس لاکھ معاوضہ ادا کیا جائے نقیب محسود کے اہلخانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارفلاحی تحریک محسود قبائل کی کال پر ٹانک ٹاﺅن حال میں منعقدہ احتجاجی جلسہ سے تحریک کے صدر شیر پاﺅ ایڈوکیٹ کلیم اللہ ایڈوکیٹ سعید انور محسود شیر خان ملک میر زیک ڈاکٹر ظاہر شاہ سردار جمال الدین بادشاہی خان شمس محسود مولانا لقمان خلیفہ عبدالقیوم جاوید شابی خیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی جلسہ میں ہزاروں قبائلیوں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ2009ءسے اب تک 12ہزار ماورائے عدالت گرفتار قیدیوں کا عدالت میں پیش کرکے مقدمات درج کیے جائیں احتجاجی جلسہ میں نقیب محسود کے بچوں نے بھی شرکت کی مقررین کا کہنا تھا کہ سراروغہ اور سرویکئی کے واپس جانے والے متاثرین کا دوبارہ سروے کیا جائے بارودی سرنگوں میں زخمی اور جاں بحق بچوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دیا جائے محسود قبائل کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہونا پڑے گا اسلام آباد دھرنا اس وقت تک جاری رہےگا جب تک محسود قبائل کے ماورائے عدالت قتل ہونے والے معصوم قبائلیوں کے اہلخانہ کو انصاف نہیں مل جاتا محسود قبائل نے ملک کی بقاءاوراسکی ازادی کیلئے اپنے جانوں کی قربانی دی ہے محسود قبائل پر ہونے والے ظلم و ستم کے باوجود کسی قبائلی نے بلوچوں کی طرح پاکستان کے جھنڈا کو اگ تک نہیں لگائی انہوں نے مطالبہ کیاکہ جنوبی وزیرستان کے کلیر علاقوں میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو فوری طور پر صاف کیا جائے۔