ہانگ کانگ : جنگ عظیم دوم کا بم ناکارہ بنانے کیلئے سینکڑوں افراد کا انخلا
ہانگ کانگ (آئی این پی ) وان چائی ڈسٹرکٹ میں ایک تعمیراتی مقام پر پائے جانیوالے دوسری جنگ عظیم دور کے ایک ہزار پائونڈ وزنی بم کو ناکارہ بنانے میں ماہرین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہانگ کانگ کی پولیس نے 1300سے زائد افراد کا انخلاء عمل میں لایا اور اہم سڑکیں بند کر دیں ، یہ بم وان چائی میں ہاربر روڈ اور تنوچی روڈ کے سنگم پر شا ٹن سے سینٹرل ریل لنک کے ایک تعمیراتی مقام پر دریافت کیا گیا تھا ، ایک تعمیراتی کارکن نے علی الصبح پولیس کو اطلاع دی کہ 140میٹر لمبا اور 45سینٹی میٹر قطر والا مخروطی بڑا بم 15میٹر زیر زمین پایا گیا ہے۔