سوائن فلو میں مبتلا ایک اور مریض نشتر میں دم توڑ گیا
ملتان( نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوائنزا ( سوائن فلو) میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا ہے دم توڑنے والے 35سالہ مریض کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا ہسپتال میں 17مریض داخل ہین۔ جس میں سے 13، آئسولیشن وارڈ اور 4آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو وارڈ میں داخل 3، 3مریضوں میں سیزنل انفلوئنزا کے شبہ میں 3نئے مریض داخل ہوئے ہیں جبکہ اس مرض سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39ہوگئی ہے۔